فیصل آباد( streamhours ) لیگی رہنماء رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے تیئس بینکوں کے اکاؤنٹس میں بھارت اور اسرائیل سے بھی فنڈنگ آئی، ملک دشمن عناصر بھی اس فنڈنگ میں شامل تھے، انکو لیز پر چلایا جارہا ہے، جو طیارے انہوں نے لیز پر لیے تھے وہ بھی ضبط ہونا شروع ہوگئے ہیں، خدا کرے کبھی یہ خبر بھی آئے کہ سلیکٹڈ کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اس وقت تحریک انصاف کا فارن فنڈنگ کیس الیکشن کمیشن آف پاکستان مین زیر التوا ہے، کس پلیٹ فارم سے انصاف کی امید رکھیں، انتخابات کو صاف شفاف بنانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، لیکن 2018ء میں الیکشن کمیشن ناکام ہوگیا تھا؟ آنے والا سال الیکشن کا سال ہے، جس حکومت کو پراپیگنڈے پر قائم کیا گیا وہ پراپیگنڈے کے ذریعے ہی چلائی جا رہی ہے۔


رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم درخواست کر رہے ہیں کہ لوگوں کے حالوں پر رحم کیا جائے اگر حکومت چلانے والے پیچھے ہٹ جائیں تو پھر ایک ہفتہ بھی حکومت اپنے پاؤں پر کھڑی نہیں رہ سکے گی، مریم اورنگزیب کو جو ہرجانے کا نوٹس دیا گیا وہ تو کبھی ہمیں 5 روپے نہیں دیتی، معافی وہ نہیں اب یہ لوگ مانگیں گے، مسلم لیگ ن نے فارن فنڈنگ کیس میں جواب جمع کروا دیا تھا اب تحریک انصاف بھی جواب دے۔








Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں