اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شدید عوامی تنقید کے بعد واٹس ایپ نے اپنی ایک تازہ ٹویٹ میں کہا ہے کہ ہم سے رابطہ کرنے والے ہر فرد کا شکریہ۔ ہم واٹس ایپ صارفین سے براہِ راست رابطہ کرکے غلط فہمی کا ازالہ کریں گے۔ 8 فروری کو کسی کے بھی اکائونٹ ختم یا معطل نہیں کئےجائیں گے۔ مئی میں ہم اپنے کاروباری منصوبے کو دوبارہ پیش کریں گے۔ایک اور ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ صارفین کو ہماری شرائط جاننے اور جائزہ لینے کا مناسب وقت مل جائے۔ ہم یقین دلاتے ہیں کہ ہم کوئی اکائونٹ ڈیلیٹ نہیں

کریں گے۔یاد رہے کہ واٹس ایپ نے چند روز قبل اپنی پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی کا آغاز کیا اور ایپلیکشن کے استعمال کے لیے شرائط و ضوابط اور پرائیویسی پالیسی میں تبدیلیاں لاتے ہوئے ایپ کے اندر نوٹی فکیشنز بھیجنے کا سلسلہ شروع کردیاتھا،کمپنی کی جانب سے بھیجے جانے والے نوٹیفکیشن میں لکھا گیا تھا کہ واٹس ایپ اپنے شرائط و ضوابط اور پرائیوسی پالیسی کو اپ ڈیٹ کررہی ہے۔اس نوٹیفکیشن میں اہم اپ ڈیٹس کے بارے میں بتایا گیا کہ صارفین کے ڈیٹا کے حوالے سے کمپنی کا اختیار بڑھ جائے گا اور کاروباری ادارے فیس بک کی سروسز کو استعمال کرکے واٹس ایپ چیٹس کو اسٹور اور منیج کرسکیں گے۔فیس بک کی جانب سے واٹس ایپ کو اپنی دیگر سروسز سے منسلک کیا جاسکے گا۔اب صارفین جو سالوں سے واٹس ایپ کا استعمال کررہے تھے انہیں ایپلی کیشن کا استعمال برقرار رکھنے کے لیے 8 فروری 2021 تک ان شرائط و ضوابط سے اتفاق کرنا تھا۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں