لاہور(streamhours ) سینئر اینکر پرسن عمران یعقوب کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز جو وزیر اعظم عمران خان دورہ لاہور پر تھے تو یہ ہمارے ذرائع بتا رہے ہیں یہ پہلا دورہ تھا جو کہ خوشگوار رہا، نہ کسی کو ڈانٹا، نہ کسی کو جھاڑ پلائی، بلکہ اس دفعہ تو زیر اعظم خوش دکھائی دیئے اور خوش گپیاں لگاتے رہے۔


تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان یعقوب کا کہنا تھا کہ اس دفعہ آئی جی پنجاب کو بھی تھپکی مل گئی ، عثمان بُزدار کو بھی گرین سگنل مل گیا کہ اسی طرح ڈٹے رہو میں تمہارے ساتھ ہوں، ساتھ ہی کہا کہ پرویز الٰہی کے ساتھ رابطے میں رہنا، سینیٹ انتخابات کے حوالے سے پرویز الٰہی سے ہی رہنمائی لینی ہے اور انکے ساتھ مل کر کام کرنا ہے۔


عمران یعقوب کا مزید کہنا تھا کہ دورہ لاہور کے دوران عمران خان کو کہا گیا کہ اس مرتبہ کسی وزیر کی کارکردگی کا جائزہ نہیں لینا، جس پر عمران خان نے دوٹوک الفاظ میں کہا ایک دفعہ سینیٹ انتخابات ہوجانے دو پھر کارکردگی جانچتے رہیں گے۔








Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں