لاہور( streamhours ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بُزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب میں حقیقی تبدیلی کا آغاز ہو گیاہے،پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار عوامی ضروریات کو مد نظر رکھ کر منصوبے ترتیب دئیے گئے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجا ب عثمان بُزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں حقیقی تبدیلی کا آغاز ہو گیاہے،پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار عوامی ضروریات کو مد نظر رکھ کر منصوبے ترتیب دئیے گئے ہیں۔


انہوں نے کہا ترقیاتی منصوبوں میں منتخب نمائندوں کی مشاورت کی گئی ہے،پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ میں بدل رہے ہیں،دور دراز علاقوں میں نئی یونیورسٹیاں اور نئے ہسپتال بنارہے ہیں،
ہر شہرکو علیحدہ ترقیاتی پیکیج دیں گے۔


عثمان بُزدار کا کہنا تھا کہ ماضی میں منصوبوں کو ذاتی پسند و ناپسند کی بھینٹ چڑھایا گیا،عوام کی ترجیحات کو نظر انداز کر کے من پسند علاقوں پر وسائل خرچ کئے گئے،ہم نے ہر علاقے کی یکساں ترقی پر فوکس کیا ہے،صوبے کی پائیدار ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے سب کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں۔







Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں