لاہور (streamhours ) سینئر صحافی رانا عظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ فضل الرحمان نے نواز شریف سے بھی رابطہ کر کے بتایا ہے کہ آپ کی جماعت میں ہمارے خلاف ایک گروپ متحرک ہے، بظاہر یوں ہی لگتا ہے کہ یہ سب کچھ میرے خلاف منصوبہ بندی کے تحت کیا جارہا ہے۔


تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا عظیم کا کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف جاری احتجاجی تحریک میں شامل سیاسی جماعتیں نئی بحث کا شکار ہوگئی ہیں، مولانا نے جیسے ہی راولپنڈی کی جانب احتجاج کا اعلان کیا ہے تو اس اعلان کے بعد پیپلز پارٹی سمیت مختلف جماعتوں خاص کر کے ن لیگ کے ایک خاص دھڑے نے اس فیصلے پر ہاتھ کھڑے کر دیئے ہیں۔


سیاسی جماعتوں کا خیال ہے کہ مارچ اسلام آباد کی جانب ہونا چاہیئے، راولپنڈی کی جانب مارچ ملک و جمہوریت کے حق میں بہتر نہیں ہوگا، اب یہ دیکھا جارہا ہے کہ کس کی بات مانی جائے گی اور کس کی نہیں۔


رانا عظیم کا کہنا تھا کہ ہمارے ذرائع ہمیں بتا رہے ہیں مارچ اسلام آباد کی جانب ہی ہوگا لیکن فضل الرحمان بھی اپنی بات پر ڈٹے رہیں گے، جس کے بعد پی ڈی ایم کے اندر مولانا کے خلاف بغاوت ہوگی اور اپوزیشن تحریک ایک اور یو ٹرن لے گی، یہی وجہ ہے کہ اپوزیشن جماعتیں جب بھی اکٹھی ہوتی ہیں ان میں اکثر تلخ جملوں کا تبادلہ ہوتا ہے.

رانا عظیم نے مزید کہا کہ یوں تو یہی لگے گا کہ پی ڈی ایم متحرک ہے لیکن اندر ہی اندر اس میں دراڑ پیدا ہوچکی ہے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی جانب سے آخری وقت تک مولانا کو یہی لالی پاپ دیا جائے گا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں، لیکن جیسے ہی ضمنی انتخابات اور سینیٹ انتخابا ت کا ٹینیور گزرے گا مولانا فضل الرحمان کو سیاسی طور پر تنہاء کر دیا جائے گا۔







Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں