کراچی(آن لائن ، این این آئی )کراچی ٹرانسفرمیشن پلان، کراچی کی قسمت بدلنے کا منصوبہ،امن کی بحالی کے اثرات، پاکستان کی معاشی شہ رگ کراچی میں روشنیوں کی واپسی،کراچی ٹرانسفارمیشن پلان تمام سٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کاوش ،2014 میں کرائم انڈیکس میں دنیا کے بارہویں بڑے شہرکراچی کا چھٹا نمبر تھارینجرز اورقانون نافذ کرنیوالے اداروں کی قربانیوں اور انتھک محنت کے نتیجے میں آج کراچی کرائم انڈیکس میں 103 نمبر پر ہے،آج کراچی میں امن و امان کی

صورتحال ترقی یافتہ ممالک کے دارالحکومتوں سے بھی بہتر ہے،دہشت گردی میں 95%، ٹارگٹ کلنگ98%،بھتہ خوری 99% جبکہ اغواء برائے تاوان کے واقعات میں 98% کمی ہوئی ،کراچی ٹرانسفرمیشن پلان کا مرکز و محور کراچی کے باسی 11 سو ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے کراچی والوں کے لئے لائیں گے ۔کراچی کو صحت، تعلیم اور ٹرانسپورٹ سمیت انفرااسٹرکچر میں ترقی یافتہ ممالک کے ہم پلہ بنایا جائے گا۔دریں اثنا گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کراچی والوں کے لئے 50 اسٹیٹ آف آرٹ فائر ٹینڈرز اٹھارہ ہزار گنجائش کے اور دو باؤزرز نئے سال کا تحفہ ہے جس سے وفاقی حکومت کی جانب سے ایک اور وعدہ پورا ہوا، انہوں نے مزید کہا کہ درآمد شدہ فائر ٹینڈرز اور باوزرز کی مالیت ایک ارب چالیس کروڑ روپے ہے، گورنر نے کہا کہ KMC کے پاس اس وقت شہرکے چھبیس فائراسٹیشنزمیں صرف گیارہ فائرٹینڈرزقابل استعمال ہیں جبکہ چوالیس فائرٹینڈرزمیں سے تینتیس فائرٹینڈرزخراب ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےوفاقی حکومت کی جانب سے کراچی شہر کیلئے 50 فائر ٹینڈرز اور دو باؤزرز کے حوالے سے کراچی پورٹ ٹرسٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں