لاہور( streamhours ) وفاقی وزیر عُمر ایوب بھی متحدہ عرب امارات کے ااقامہ ہولڈر نکلے، عمر ایوب کے پاس ایک کمپنی کا انوسٹر اقامہ موجود ہے۔


تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنماء فضل کریم کنڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمر ایوب کے پاس متحدہ عرب امارات کا اقامہ موجود ہے، پیپلز پارٹی موجودہ حکومت کی کرپشن کے خلاف عدالت سے رجوع کرے گی، عمران ایوب سینیٹ اجلاس میں ماضی کی حکومتوں پر الزام لگاتے ہیں جبکہ وہ ماضی کی حکومتوں کی ایک لمبی داستان رہ چکے ہیں۔


فضل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ان سے سوال کرو تو یہ جواب دیتے ہیں کہ این آر او نہیں دینا ، اسمبلیوں میں مخالفین پر الزام لگاتے ہیں جب کہ عمر ایوب لندن میں موجود جائیدادوں کا جواب دینے سے قاصر ہیں۔


فضل کریم کنڈی کے بعد معروف صحافی وقار ستی کی جانب سے عمر ایوب کے اقامے کی تصویر بھی شیئر کی گئی ، جو کہ درج ذیل ہے۔







Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں