میں بارش سے بچنے کےلئے ایک جگہ رکا تو اتنے میںایک ڈلیوری بوائے بھی وہاں آن کھڑا ہوا،تھوڑی ہی دیر میں ڈلیوریبوائے نے سسکیاں لے لےکر رونا شروع کردیابڑے شہر میں پیش آئے واقعے نے ہر ایک کا دل دہلا دیا اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر بھر میں کھانا تقسیم کرنے والوں کےلئے اپنے دو وقت کی روٹی کمانا کتنا مشکل ہے۔

یہ کسی فاسٹ فوڈ کمپنی کے ڈلیوری بوائے سے پوچھیے۔ بارش اور سردی میں بھیگنے والے ایک ڈلیوری بوائے کے ساتھ ایسا کربناک واقعہ پیش آگیا کہ جس نے سنا۔ ان کا دل دہل گیا۔ سوشل میڈیا پر ایک صارف نے ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ و ہ بارش سے بچنے کےلئے ایک شیڈ کے نیچے کھڑا ہو گیا۔ اتنی دیر میں ایک ڈلیوری بوائے بھی وہاں آکھڑا ہوا۔ صارف کو اس نوجوان کے سسکیاں لینے کی آواز آئی ۔جس پر اس نے اس کے رونےکی وجہ پوچھی ۔ تو اس نے بتایا کہ وہ ایک پتے پر کھانا ڈلیور کرنے گیا تھا۔لیکن تیز بارش کی وجہ سےاسے کہیں رکنا پڑگیا۔ جس کی وجہ سے کھانا پہنچانے میں آدھا گھنٹہ اضافی لگ گیا۔ جونہی وہ کھانا لے کر کسٹمر کے دروازے پر پہنچا تو اس نے یہ کہہ کر کھانا لینے سے انکارکردیا۔ کہ ڈلیوری بوائے کھانا دیر سے لے کر آیا تھااس لئے اب وہ اسے واپس لے جائے۔سوشل میڈیا صارف نے ڈلیوری بوائے سےکہا کہ اس میں رونے والی کیابات ہے۔ وہ کھانا واپس لے جائے اور بتا دے کہ کسٹمر نےکھانا لینے سےمنع کردیاہے۔ تاہم ڈلیوری بوائے نےکہا کہ کمپنی کے رول کے مطابق گاہک کے کسی بھی وجہ سے کھانا نہ لینے پر کھانےکی تمام تر ادائیگی ڈلیوری بوائے کو کرنا ہوگی۔ڈلیوری بوائے کے مطابق و ہ آرڈر 3800روپےکاتھاجبکہ ڈلیوری بوائے کی تنخوا ہ صرف 9000روپے تھی۔ اس طرح ان غریب ڈلیوری بوائز کو جہاں گاہکوں کی بد تمیزی اور نخرے جھیلنا پڑتے ہیں وہیں پر کمپنی بھی ان سے جلادوں جیسا برتائو کرتی ہے۔ ڈلیوری بوائے کو کرنا ہوگی۔ڈلیوری بوائے کے مطابق و ہ آرڈر 3800روپےکاتھاجبکہ ڈلیوری بوائے کی تنخوا ہ صرف 9000روپے تھی۔ اس طرح ان غریب ڈلیوری بوائز کو جہاں گاہکوں کی بد تمیزی اور نخرے جھیلنا پڑتے ہیں وہیں پر کمپنی بھی ان سے جلادوں جیسا برتائو کرتی ہے۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں