لندن (streamhours) گیلکسی ایس 21 اسمارٹ فون کی بدولت بہت جلد آپ اپنی کار کو پارکنگ میں تلاش کرسکتےہیں اور اس کی مدد سے گاڑی کو کھولنے اور بند کرنے کا کام بھی کرسکتے ہیں۔حال ہی میں گیلکسی ایس 21 کے زبردست فیچر سے دنیا حیرت زدہ تھی کہ اب اس میں مزید نئے خواص

بھی سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے ایک فیچر ڈیجیٹل کی ہے جس سے گاڑی کو کھولا اور بند کیا جاسکتا ہے۔ سام سنگ نے یہ فیچر ایپل کار کی کے جواب میں پیش کیا ہے۔ تاہم کار کے علاوہ گھر، آلات اور دیگر اشیا کے لیے بھی ڈیجیٹل کی کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔ڈجیٹل کی پر بنیادی معلومات کے تحت اگلے گیلکسی فون میں یو ڈبلیو بی اور این ایف سی سہولتوں کی بنا پر فون معلوم کرلے گا کہ آپ اپنی کار کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ اس کے بعد آپ فون سے گاڑی کو کھول سکیں گے اور بند کرسکیں گے۔ تاہم اب تک یہ بات واضح نہیں ہوسکی کہ این ایف سی کی بدولت فون کو کار کے ہینڈل سے چھونا ہوگا یا نہیں۔ تاہم یہ طرے ہے کہ یوڈبلیو اے آر کیبدولت فون نہ صرف آپ کی کار کو پہنچان لے گا بلکہ آپ کو اپنی کار تک جانے میں مدد دے گا۔ڈجیٹل کی میں آپ اپنے دوستوں اور اہلِ خانہ کو بھی شامل کرسکیں گے اور وہ بھی اپنے فون سے عین یہی سہولیات حاصل کرسکیں گے۔ اس کے لیے سام سنگ نے کار کنیکٹویٹی کنسورشیئم اور ایف آئی آر اے کنسورشیئم سے بھی اشتراک کیا ہے۔ تاہم پہلے مرحلے میں سام سنگ ڈجیٹل کی بی ایم ڈبلیو، فورڈ اور جینیسس ماڈلوں پر کام کرے گی۔واضح ہے کہ یوڈبلیوبی سپورٹ گیلکسی ایس 21 ، گیلکسی ایس 21 الٹرا، گیلکسی ایس 21 پلیس، نوٹ 20 الٹرا اور زیڈ فولڈ ٹو کے لیے ہے۔ تاہم اس کے لیے اینڈروئڈ 11 ، ون یو آئی 3.1 فیچرز ہونے ضروری ہیں۔ اس سال کے وسط تک ڈیجیٹل کی پہلے گاڑیوں اور پھر گھروں کے لیے پیش کی جائے گی۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں