مکہ مکرمہ(این این آئی )مکہ مکرمہ میں مسجد حرام میں واقع لائبریری کو 8 ماہ بعد عوام کے لیے دوبارہ کھولے جانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

ائبریری کو کرونا وائرس کی وبا کےسبب لوگوں کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

لائبریری کے تمام حصوں کی سینی ٹائزیشن اور ہدایات پر مشتمل تختیاں آویزاں کیے جانےکے بعد اسے آئندہ ماہ یکم ربیع الاول کو کھول دیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں

ادارے کے مطابق حرم مکی کی لائبریری کی انتظامیہ نے کہاکہ ایک گھنٹے میں 30 افراد کو لائبیری میں آنے کی اجازت ہو گی۔

لائبریری کو مرحلہ وار کھولنے کی تیاری عمرے کے لیے زائرین کی بتدریج واپسی کے ساتھ عمل میں لائی جا ری ہے۔

مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امر کے نگرانِ اعلی ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے جنرل پریذیڈنسی سے الحاق شدہ مقامات کو زائرین کے لیے کھولنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

زائرین کی سلامتی کے پیش نظر لائبریری کو اضافی خدمات سے آراستہ کیا گیا ہے۔

ان میں سینی ٹائزیشن اور انسانی درجہ حرارت کی پیمائش کے آلات کی فراہمی کےعلاوہ مخطوطات کی سینی ٹائزیشن اور ان کی درستی کا مرکز شامل ہے۔

حرم مکی کی لائبریری میں اسلامی علوم کے مختلف شعبوں سے متعلق بڑی تعداد میں کتب اور مخطوطات موجود ہیں۔

ان میں شرعی، فقہی لغوی علوم شامل ہیں۔ یہ اسلامی دنیا کے محققین کے لیے ایک اہم مرکز ہے

علاوہ ازیں لائبریری میں آنے والوں کےمطالعے کے لیے یونیورسٹی کی سطح پر تحقیقی مقالات،

علمی مضامین اور جریدے بھی دستیاب ہیں۔لائبریری میں مردوں اور خواتین کے علاوہ معذور افراد بالخصوص نابینا افراد کے لیے بھی کئی

خدمات پیش کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ ان میں بصری اور صوتی مواد کے علاوہ برقی کتابیں بھی شامل ہیں۔ لائبریری میں 70 ہزار عنوانات سے معلق کتب موجود ہیں۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں