سرگودھا(این این آئی)سرگودھا میں مسیحی خاتون نے ترجمہ قرآن مجید سے متاثر ہو کر مذہب عسائیت کو چھوڑ کر اسلام قبول کرتے ہوئے کلمہ طیبہ پڑھ لیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا میں قران پاک کی تعلیم ترجمہ قرآن مجید کے ساتھ دی جا رہی تھی جس سے متاثر ہو کر سرگودھا شہر کے علاقہ 49 ٹیل مریم ٹاون پھول نگر کی مسیحی خاتون نایاب صدف نے دعوت دین اسلام کو پسند کر لیا

اور شہر کے ماڈل مدرسہ مدینہ غوثیہ کے عالم دین مولانا نگاہ مصطفی کے ہاتھوں اسلام قبول کرتے ہوئے کلمہ طیبہ پڑھ لیا جس پر گواہان ذیشان پرویز اور محمد سیف اللہ کی موجودگی میں اس کا اسلامی نام نایاب زہرہ رکھ دیا گیا اس موقع پر اسلام قبول کرنے پر خاتون کو خوش آمدید کہتے ہوئے برقعہ زیب تن کروا کر اسلام کے مطابق پردہ داری تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کی ترغیب دی گئی جس پر خاتون نے پانچگانہ نماز کی پابندی اور قرآن پاک کو ترجمہ کے ساتھ پڑھنے کے عزم کا اظہار کیا۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں