راولپنڈی (streamhours) کل اپوزیشن اتحاد کی کال پر احتجاج کیلئے مسلم لیگ (ن) سمیت پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں پاور شو کرنے میں ناکام ۔ سیاسی قائدین عوام تو درکنار اپنے کارکن بھی سڑکوں پر نہ لا سکے ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج میں شامل ہونے کیلئے


(ن) لیگ نے شمس آباد اور جے یو آئی (ف)نے لیاقت باغ میں کارکنان کو جمع ہونے کی ہدایت کی تھی جبکہ پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کی جانب سے اپنے کارکنوں کیلئے کوئی پوائنٹ مختص نہیں کیا تھا۔پبلک پارک کے باہر مسلم لیگ (ن )کی ریلی کی قیادت مریم اورنگزیب ، رانا ثنا ء اللہ اور سینیٹر ڈاکٹر مصدق نے کرنا تھی جہاں سے اجتماعی ریلی نے سرینہ چوک میں مرکزی ریلی میں شامل ہونا تھا


تاہم راولپنڈی میں سابق میئر راولپنڈی سردار نسیم،سابق اراکین پارلیمنٹ و قومی اسمبلی کے سابق امیدواران ملک ابرار ،حاجی پرویز ،سجاد خان ،دانیال تنویر چوہدری، ملک افتخار ،راجہ حنیف ، ضیاء اللہ شاہ ،ملک رضا،بیگم زیب النسا اعوان ،طاہرہ اورنگزیب سمیت دیگر شخصیات اور پارٹی عہدیداران مل کر بھی بمشکل1500کے لگ بھگ کارکنوں کو جمع کر سکے ۔








Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں