لاہور (نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز جاتی امراء سے گوجرانوالہ کے لیے روانہ ہو گئی ہیں۔انہوں نے جاتی امراء سے روانگی کے وقت گاڑی سے باہر نکل کر ریلی سے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کے جذبے کو


سلام پیش کرتی ہوں۔مریم نواز نے لندن میں موجود نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔مریم نوا زنے والد کو جلسے کی تقریر کے بارے میں آگاہ کیا۔جس پر نواز شریف نے مزید نکات تقریر میں شامل کروائے۔ذرائع کے مطابق مریم نواز شریف کی تقریر میں حکومت کی ناکامیوں مہنگایی اور ووٹ کو عزت دو جیسے نکات شامل ہوں گے۔جب کہ مریم نواز نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 22 کروڑ عوام کے حقوق کے لیے نکلے ہیں۔گوجرانوالہ عوام سے امید کرتی ہوں کہ وہ آج باہر نکلیں گے۔ووٹ کی عزت کے لیے نکلے ہیں۔مائیں بہنیں آئیں اور اس قافلے میں شامل ہوں۔مریم نوا زنے پولیس انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ہمارے راستے میں نہ آئیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس اور بیوروکریسی کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔یہ صرف عوام کے حقوق کی نہیں بلکہ آپ کی بھی جنگ ہے۔ آپ نے آئین اورقانون کی قسم کھائی ہے، کسی جعلی جماعت کے حقوق کی قسم نہیں کھائی۔قانون کی اس جنگ میں ہمارے ساتھ شامل ہوں۔اس موقع پر مریم نواز نے کارکنوں زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔انہوں نے کہا کہ آج کے جلسے سے حکومت کے خاتمے کی شروعات ہو چکی ہیں، سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیج کر دم لیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نماز جمعہ کے بعد جاتی عمرہ سے جلسہ گاہ کیلئے روانہ ہوئی ہیں ذرائع (ن ) لیگ کے مطابق مریم نوازکا قافلہ بابو صابو انٹرچینج سے ہوتا ہوا شاہدرہ چوک پہنچے گا اور کامونکی کے قریب مولانا فضل الرحمان کے قافلے سے ملے گااس حوالے سے ن لیگ کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ ملک بھر سے کارکنوں کے قافلے جاتی عمرہ پہنچیں گے، کارکن اپنے طور پر سیدھا گوجرانوالا بھی جائیں گے۔









Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں