لاہور (streamhours)پاکستان فیشن انڈسٹری کی معروف ماڈل آمنہ الیاس اور صدف کنول کا ماضی کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہاہے جس میں انہوں نے پاکستان کی نامور ماڈل اور اداکارہ ” آمنہ حق “ کو موٹا کہا جس پر سوشل میڈیا پر طوفان آ گیاہے ،یاد رہے کہ کچھ دن


پہلے آمنہ حق نے اپنی تازہ تصاویر بھی شائع کی ہیں جن میں وہ بہت عمر رسیدہ اور موٹی لگ رہی ہیں ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ آمنہ الیاس نے چند روز قبل ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے آٹے سے بھرے تسلے میں اپنا منہ ڈال کر لوگوں کو پیغام دیا تھا کہ اپنے آپ کو پہچانیں۔بعد ازاں آمنہ الیاس نے ایک اور ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہوں نے باڈی شیمنگ (یعنی جسم کی بناوٹ کا مذاق بنانے والوں) کو ایک پیغام دیا تھا۔تاہم اب ان کا ماضی کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہواہے جس میں آمنہ الیاس ایک شو کے دوران صدف کنول کے ساتھ موجود ہیں جہاں ہنسی مزاح کی محفل جاری ہے ، بعد دونوں اداکارائیں کھل کھلا کر تالی مار کر ہنستی ہیں ۔اس ویڈیو کے بعد صارفین نے آمنہ الیاس کو آڑے ہاتھوں لیا اور ان کا کہنا ہے کہ آپ آج کل خود باڈی شیمنگ کرنے والوں کے خلاف باتیں کر رہی ہیں جب کہ اس سے قبل آپ خود باڈی شیمنگ کرتے دکھائی دی تھیں،دوسری جانب چند صارفین نے انہیں یہ بھی کہا کہ آپ فئیرنیس کریم کی تشہیر کرنے والوں کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلا رہی ہیں لیکن آپ تو خود اپنی تصاویر میں گورا دکھنے کے لیے فلٹرز کا استعمال کرتی ہیں۔ علاوہ ازیں صارفین نے ماڈل کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آپ فیئرنیس کریم کی تشہیر کرنے والوں کے خلاف ہیں تو خود فلٹرز اور میک اپ کا استعمال کیوں کرتی ہیں ؟ ان میں اور آپ میں کوئی فرق نہیں ہے۔ماڈل آمنہ الیاس نے صارفین کی جانب سے کی جانے والی تنقید کے بعد ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی جس میں انہوں نے بات کو گول کرتے ہوئے صارفین سے سوال کیا کہ ”آپ لوگ کیا بول رہے ہیں؟ موٹا کہاں ہے؟ اس میں تو میں ہوں ہی نہیں۔“ویڈیو کے کیپشن میں آمنہ الیاس نے لکھا کہ منافقت کیا؟ آپ لوگ کیا بات کر رہے ہیں؟ جب کہ انہوں نے اس پوسٹ کا کمنٹ سیکشن بند کیا ہوا تھا۔









Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں