لاہور(streamhours) بھارتی شہرممبئی میں بالی ووڈ سٹار رنویرسنگھ کی گاڑی کو معمولی حادثہ پیش آیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر سنگھ ممبئی میں اپنی گاڑی میں سوار جارہے تھےکہ اچانک ایک طرف سے ایک موٹرسائیکل سوار ان کی قیمتی گاڑی سے ٹکرا گیا تاہم اس ہلکی سی ٹکر سے کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا،


انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رنویرسنگھ گاڑی سے اترکر آئے اور موٹر سائیکل سوار کی خیریت دریافت کی، اپنی گاڑی کا اچھے سے جائزہ لیا اور واپس گاڑی میں جاکر بیٹھ گئے۔رپورٹ کے مطابق موٹر سائیکل کی ٹکر سے رنویر کی گاڑی پر ہلکی خراشیں آئی ہیں اور اس کے علاوہ کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔دوسری طرف ایک اور خبر کے مطابق سینڈل ووڈ ڈرگ سکینڈل کے معاملے میں پولیس نے نامور اداکار وویک اوبرائے کے گھر پر چھاپہ مارا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سینڈل ووڈ ڈرگ اسکینڈل کے سلسلے میں بنگلورو پولیس نے ممبئی میں وویک اوبرائے کے گھر پر چھاپہ مارا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل پولیس نے وویک اوبرائے کے برادر نسبتی ادیتیا آلوا کے گھر پر بھی چھاپا مارا تھا۔تاہم وویک کے گھر پر چھاپہ مارنے سے متعلق پولیس کا کہنا تھا کہ وہ ادیتیا آلوا کے کو تلاش کرنے کے لیے یہاں آئے تھے۔ بنگلورو پولیس نے اسٹائلش اداکار کے گھر کی تقریباً ڈھائی گھنٹے تک تلاشی لی، جس کے بعد وہ واپس چلے گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ادیتیا آلوا سینڈل ووڈ ڈرگز اسکینڈل میں مطلوب ہیں جو ریاست کرناٹک کے سابق وزیراعلیٰ جیوا رواج آلوا کے بیٹے ہیں۔اس حوالے سے بنگلورو کے ایڈیشنل کمشنر کا کہنا ہے کہ ادیتیا آلوا اس کیس میں مفرور ہیں، وویک اوبرائے ان کے رشتہ دار ہیں، اور ہمیں اطلاع ملی تھی کہ وہ ممبئی میں وویک اوبرائے کے گھر پر موجود ہیں۔انھوں نے بتایا کہ ہم عدالت سے وویک کے گھر کی تلاشی کا وارنٹ لینے کے بعد ان کے گھر پر پہنچے تھے۔بنگلورو پولیس حکام نے یہ بھی بتایا کہ ان کے ہمراہ ممبئی پولیس کے اہلکار بھی موجود تھے۔ پولیس نے امکان ظاہر کیا کہ وویک ممکنہ طور پر اپنی اہلیہ کے بھائی کی موجودگی کا علم رکھتے ہیں۔









Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں