کینال روڈ (ویب ڈیسک )نامور ڈراما نگار، فلم نویس اور ہدایت کار خلیل الرحمان قمر نے کہا ہے کہ آج کی ہیروئنیں اداکاری سے زیادہ اپنے بالوں پر توجہ دیتی ہیں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ آج کل کی اداکارائیں اداکاری سے زیادہ اپنے بالوں پر توجہ دیتی ہیں جبکہ کوئی بھی اداکارہ اپنے دل کش ہیئر اسٹائل


کی وجہ سے فلموں میں کام یابی حاصل نہیں کرسکتی، فلم بینوں کے دل جیتنے کے لیے اپنے کرداروں کے ساتھ انصاف کرنا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں جو بھی تحریر لکھتا ہوں، دل سے لکھتا ہوں، میری لکھی ہوئی فلم پنجاب نہیں جاﺅں گی کو پسند کرنے پر مداحوں کا مشکور ہوں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میری ساری توجہ اب فلموں کی ڈائریکشن اور کہانیوں پر ہے، میں نے کوشش کی کہ ہمیشہ سچ لکھوں۔ پہلی بار فلم کی ڈائریکشن دی تو بہت تلخ تجربات کا سامنا کرنا پڑا۔









Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں