لاہور (نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز گوجرانوالہ جلسہ میں شریک ہونے کے لیے روانہ ہو گئی ہیں، مریم نواز قافلے کی صورت میں گوجرانوالہ کے لیے روانہ ہوئیں ہیں،جب کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما محمد زبیر بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔


اس موقع پر انہوں نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 22 کروڑ عوام کے حقوق کے لیے نکلے ہیں۔گوجرانوالہ عوام سے امید کرتی ہوں کہ وہ آج باہر نکلیں گے۔ووٹ کی عزت کے لیے نکلے ہیں۔مائیں بہنیں آئیں اور اس قافلے میں شامل ہوں۔مریم نوا زنے پولیس انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ہمارے راستے میں نہ آئیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس اور بیوروکریسی کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔یہ صرف عوام کے حقوق کی نہیں بلکہ آپ کی بھی جنگ ہے۔آپ نے آئین اورقانون کی قسم کھائی ہے، کسی جعلی جماعت کے حقوق کی قسم نہیں کھائی۔قانون کی اس جنگ میں ہمارے ساتھ شامل ہوں۔اس موقع پر مریم نواز نے کارکنوں زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔انہوں نے کہا کہ آج کے جلسے سے حکومت کے خاتمے کی شروعات ہو چکی ہیں، سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیج کر دم لیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نماز جمعہ کے بعد جاتی عمرہ سے جلسہ گاہ کیلئے روانہ ہوئی ہیں ذرائع (ن )لیگ کے مطابق مریم نوازکا قافلہ بابو صابو انٹرچینج سے ہوتا ہوا شاہدرہ چوک پہنچے گا اور کامونکی کے قریب مولانا فضل الرحمان کے قافلے سے ملے گااس حوالے سے ن لیگ کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ ملک بھر سے کارکنوں کے قافلے جاتی عمرہ پہنچیں گے، کارکن اپنے طور پر سیدھا گوجرانوالا بھی جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت مستعفی نہ ہوئی تو اسے مزید عوامی احتجاج کا سامنا کرنا ہو گا، حکومت کے دن گنے جا چٴْکے ہیں، عوام مہنگائی، بے روزگاری، لاقانونیت پر غم و غصے میں ہے،عوام موجودہ حکومت سے تنگ آ چکے ہیں۔









Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں