لندن(streamhours) برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کے دورہ پاکستان کو ایک سال مکمل ہوگیا۔اس موقع پر برطانوی شاہی جوڑے نے بذریعہ ویڈیو لنک پاکستان میں لوگوں سے رابطے کیے۔برطانوی شاہی جوڑے نے اسلام آباد ماڈل اسکول برائے طالبات کے اساتذہ اور بچوں سے ویڈیو کال پر بات کی۔


شاہی جوڑے نے اسکول کی تدریسی سرگرمیوں پرکورونا اثرات سے متعلق دریافت کیا۔اس دوران شاہی جوڑے نے بچوں کے ساتھ ذہنی آزمائش کا گیم بھی کھیلا اور بچوں کے سوالوں کے جوابات بھی دیے۔تدریسی عملے نے برطانوی شاہی جوڑے کوبتایا کہ مارچ سے ستمبر تک اسکول بند تھے لیکن رابطہ ایپلی کیشنز کے ذریعے تدریسی عمل جاری رکھا گیا۔برطانوی شاہی جوڑے نے لاہور میں ایس او ایس چلڈرن ولیج کے عملے سے بھی گفتگو کی جب کہ جوڑے کو بچوں کو کورونا کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے تربیت سے بھی آگاہ کیا گیا۔شاہی جوڑے نے پاکستان کے دورے کا سال مکمل ہونے پر اسکول کی طالبات سے بذریعہ کال سے متعلق ٹوئٹ کرکے بتایا۔خیال رہے کہ برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن نے گزشتہ سال اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ شاہی جوڑے نے اسکول کی تدریسی سرگرمیوں پرکورونا اثرات سے متعلق دریافت کیا۔اس دوران شاہی جوڑے نے بچوں کے ساتھ ذہنی آزمائش کا گیم بھی کھیلا اور بچوں کے سوالوں کے جوابات بھی دیے۔تدریسی عملے نے برطانوی شاہی جوڑے کوبتایا کہ مارچ سے ستمبر تک اسکول بند تھے لیکن رابطہ ایپلی کیشنز کے ذریعے تدریسی عمل جاری رکھا گیا۔برطانوی شاہی جوڑے نے لاہور میں ایس او ایس چلڈرن ولیج کے عملے سے بھی گفتگو کی جب کہ جوڑے کو بچوں کو کورونا کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے تربیت سے بھی آگاہ کیا گیا۔شاہی جوڑے نے پاکستان کے دورے کا سال مکمل ہونے پر اسکول کی طالبات سے بذریعہ کال سے متعلق ٹوئٹ کرکے بتایا۔خیال رہے کہ برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن نے گزشتہ سال اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔









Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں