گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان استعفیٰ نہ دے کر پچھتائے گا، عوام کا سیلاب اسلام آباد جا کر عمران خان کو نیچے اتارے گا، یہ چند ہفتوں کی بات ہے کہ پی ڈی ایم اتحاد عمران نیازی سے جان چھڑا دے گا۔پی ڈی ایم کے گوجرانوالہ


میں ہونے والے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ نہ اس کے پاس شرم ہے، نہ غیرت ہے اور نہ ہی حیا ہے، وہ استعفیٰ نہیں دگے اور پھر پچھتائے گا، عوام کا سیلاب اسلام آباد جائے گا اور ہم اس کو نیچے اتاریں گے۔خواجہ آصف نے کہا کہ عوام ، ووٹرز ، سپورٹر اور سلیکٹرز سمیت کراچی سے گلگت بلتستان تک آج سارا پاکستان عمران خان کی جان کو رو رہا ہے، وہ ہر بندے کیلئے باعث شرم بن گیا ہے، کوئی شخص موجودہ حکومت سے خوش نہیں ہے۔ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، وقت آگیا ہے کہ 22 کروڑ عوام کو حزب اختلاف کی قیادت عمران خان سے نجات دلائے اور اس ملک میں آئین اور قانون کی حاکمیت ہو۔انہوں نے کہا کہ یہ سالوں یا مہینوں کی بات نہیں رہی بلکہ یہ چند ہفتوں کی بات ہے کہ پی ڈی ایم اتحاد عمران نیازی سے جان چھوٹ چھڑا دے گا۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پی ڈی ایم کی رہنما و نائب صدر اپاکستان مسلم لیگ (ن) مریم نواز گوجرانوالہ کے جناح سٹیڈیم پہنچ گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز جلسہ گاہ پہنچ چکی ہیں اور اس وقت سٹیج پر پہنچ چکی ہیں۔ ن لیگ کی نائب صدر مریم کا سٹیج پر موجود رہنماؤں نے استقبال کیا ۔ مریم نواز نے سٹیج پر کھڑے ہوکر ہاتھ ہلا کر کارکنان کے نعروں کا جواب دیا۔واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے رہنما اپنی عوامی طاقت دکھانے کے لیے گوجرانوالہ جلسہ گاہ پہنچنے کے لیے رواں دواں ہیں۔ بلاول بھٹو گوجرانوالہ پہنچ چکے ہیں جبکہ مولانا فضل الرحمان بھی جلسہ گاہ کی جانب رواں دواں ہیں۔ جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، عطاء تارڑ اور خرم دستگیر جلسہ گاہ میں پہنچے تھے ۔اس وقت جلسہ گاہ میں ن لیگ کی تمام اعلیٰ قیادت موجود ہے۔ ان کے ساتھ ہی امیر جمیعت اہلحدیث پاکستان ساجد میر بھی جلسہ گاہ میں پہنچ چکے ہیں ۔ مولانا فضل الرحمان نماز عشاء مرکز اہلحدیث میں ادا کریں گے۔ جبکہ بلاول بھٹو زرداری سب سے پہلے گوجرانوالہ پہنچے ہیں۔









Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں