کراچی(ویب ڈیسک)سینئر تجزیہ کار اور معروف صحافی کامران خان نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ایسی بات یاد کر دی کہ جمعیت علمائے اسلام کے کارکن بھی پریشان ہو جائیں ۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے جناح سٹیڈیم میں اپوزیشن اتحاد کا پہلا پاور شو جاری ہے جبکہ مولانا فضل الرحمان ،
بیوقوف بنانے کی بھی کوئی حد شمار ہو! کوئی مولانا صاحب کو یاد دلائے یہ وہی پارلیمنٹ ہے جس سے اپ نے زاتی طور پر صدر پاکستان منتخب ہونے کے لئے ووٹ مانگا تھا اسی پارلیمنٹ سے وفاداری کی قسم پی ایم ایل پی پی پی ڈھائی سال سے اس کی شان بڑھا رہے ہیں تقاریر کرہے ہیں قوانین بنا رہے ہیں pic.twitter.com/zE8caAIgjA
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) October 16, 2020
مریم نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری اپنے اپنے قافلوں کے ہمراہ جلسہ گاہ کی جانب رواں دواں ہیں ۔پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان لاہور سے قافلے کی قیادت کرتےہوئےشاہدرہ کراس کرچکےہیں جبکہ ایک جگہ مولانا نےاپنے کارکنوں سے خطاب کرتےہوئےکہاکہ “پارلیمنٹ معتبر پارلیمنٹ نہیں بلکہ عالمی اسٹیبلشمنٹ کی سازشوں سے لائی گئی پارلیمان ہے”مولانا فضل الرحمان کے اس بیان کو شدید ہدف تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سینئر صحافی کامران خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ” بیوقوف بنانے کی بھی کوئی حد شمار ہو! کوئی مولانا صاحب کو یاد دلائے ،یہ وہی پارلیمنٹ ہے جس سے آپ نے ذاتی طور پر صدر پاکستان منتخب ہونے کے لئے ووٹ مانگا تھا ،اسی پارلیمنٹ سے وفا داری کی قسم کھائی تھی، پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی ڈھائی سال سے اس پارلیمنٹ کی شان بڑھا رہے ہیں، تقاریر کرہے ہیں اور قوانین بنا رہے ہیں”۔
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89