وزیر آباد (ویب ڈیسک)لاول بھٹو زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ایم آر ڈی کی صورت میں مشرف کی آمریت کا بھی مقابلہ کیا تھا۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیر آباد میں جیالوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ ملک بچانے اور



تاریخ بنانے نکلیں ہیں، بھٹو کی تیسری نسل اس سلیکٹڈ نظام کا مقابلہ کرنے نکلی ہے اور ہم پی ڈی ایم کی صورت میں اس نظام کا مقابلہ کریں گے۔چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ مولانا، مریم، اسفند یار ولی ،بلوچستان، پختونخوا کی جماعتوں کیساتھ ملکر ملکی نمائندگی کرینگے اور جلد اس ظالم حکمران سے عوام کی جان چھڑائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے غریب، کسان اور مزدور کا جینا محال کردیا ہے، اسی لیے عوام ہمارے ساتھ ہے اور اب ہم عوامی حکومت بنائیں گے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور غربت کی بڑھتی شرح نے ملک کو دیوالیہ کردیا ہے لیکن ہم نے ملک کو مزید تباہی سے بچانا ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پی ڈی ایم کی رہنما و نائب صدر اپاکستان مسلم لیگ (ن) مریم نواز گوجرانوالہ کے جناح سٹیڈیم پہنچ گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز جلسہ گاہ پہنچ چکی ہیں اور اس وقت سٹیج پر پہنچ چکی ہیں۔ ن لیگ کی نائب صدر مریم کا سٹیج پر موجود رہنماؤں نے استقبال کیا ۔ مریم نواز نے سٹیج پر کھڑے ہوکر ہاتھ ہلا کر کارکنان کے نعروں کا جواب دیا۔واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے رہنما اپنی عوامی طاقت دکھانے کے لیے گوجرانوالہ جلسہ گاہ پہنچنے کے لیے رواں دواں ہیں۔ بلاول بھٹو گوجرانوالہ پہنچ چکے ہیں جبکہ مولانا فضل الرحمان بھی جلسہ گاہ کی جانب رواں دواں ہیں۔ جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، عطاء تارڑ اور خرم دستگیر جلسہ گاہ میں پہنچے تھے ۔اس وقت جلسہ گاہ میں ن لیگ کی تمام اعلیٰ قیادت موجود ہے۔ ان کے ساتھ ہی امیر جمیعت اہلحدیث پاکستان ساجد میر بھی جلسہ گاہ میں پہنچ چکے ہیں ۔ مولانا فضل الرحمان نماز عشاء مرکز اہلحدیث میں ادا کریں گے۔ جبکہ بلاول بھٹو زرداری سب سے پہلے گوجرانوالہ پہنچے ہیں۔









Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں