اسلام آباد (streamhours) نجکاری کی فہرست میں شامل 19 اداروں کی فہرست سینیٹ میں پیش کر دی گئی۔ سینیٹ میں پیش کی گئی نجکاری فہرست میں نیو یارک میں پی آئی اے کی ملکیت ہوٹل روز ویلٹ بھی شامل ہے۔ فہرست کے مطابق بلوکی پاور پلانٹ، حویلی بہادر شاہ پلانٹ، ایس ایم ای بینک،



فرسٹ ویمن بینک، سروسز انٹرنیشل ہوٹل، جناح کنونشن سینٹر اور ماڑی پیٹرولیم کو بھی نجکاری کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ پاکستان اسٹیل ملز، پاکستان انجینئرنگ کمپنی، سندھ انجینئرنگ لمیٹڈ، ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن، او جی ڈی سی ایل، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، گدو پاور پلانٹ، نندی پور پاور پلانٹ اور اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کو بھی نجکاری کی فہرست میں رکھا گیا ہے۔سینیٹ میں نجکاری کی فہرست پیش کیے جانے پر اپوزیشن نے ایوان میں شیم شیم کے نعرے لگائے۔سینیٹر مشتاق نےکہا کہ حکومت کہتی تھی کہ روز ویلٹ ہوٹل نجکاری کی فہرست میں شامل نہیں، اب اس فہرست میں بتایا گیا ہے کہ روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری فہرست میں شامل ہے۔








Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں